غم نہ کریں

یہ کتاب ایک سنجیدہ تحقیقی اور جاذب نظرمطالعہ ہے- انسانی زندگی کا المیہ اسکا موضوع ہے،جس میں انسان کو اضطراب وقلق،حيرانى وسرگشتگى،عدم اعتماد وبدشگونی،رنج وفکر،تنگ دلى ومایوسى،ناکامى اور نامرادی جیسی نفسیاتی کیفیات سے سابقہ پڑتا ہے- یہ کتاب وحى الہی کے نور،سنت کی رہنمائی اور انسانی فطرت سلیمہ کے بہترین تجربوں،زندہ مثالوں خوشگوارقصوں اوردل فریب ادب کی روشنى میں زمانہ کی مشکلات ومسائل کا حل پیش کرتی ہے- اسمیں صحابہ کرام کے اقوال،تابعین عظام کے نصائح،بڑے شعراء کے لطیف اشعار،مامورطبیبوں وحکماء کے مشوروں اورسائنس دانوں کی رہنمائی سے بھی فیض اٹھایا گیا ہے- بیچ بیچ میں مشرق ومغرب اورقدیم وجدید کی وہ باصواب تحقیقات بھی پیش کردی گئی ہیں جو ذرائع ابلاغ،اخبارات ورسائل،خبرناموں ،ضمیموں اورسہ ماہی مجلّوں میں شائع ہوتی رہی ہیں-کہا جاسکتا ہے کہ یہ کتاب ایک لطیف معجون مرکّب ہے جسے آزمودہ نسخوں کی مدد سے تیارکیا گیا ہے-اختصارکے ساتھ قاری کیلئے اسکا پیام یہ ہے کہ " مطمئن وشاداں رہیں،خوش ہوں اُمید رکھیں اورغم نہ کریں"- کتاب کی افادیت کے پیش نظرمشہورقلم کارغطریف شہبازندوی نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے اورنظرثانی کا کام پروفیسریوسف ریاض حفظہ اللہ نے انجام دیا ہے.

اس حجم میں