مقالاتِ حدیث - تصحیح واضافہ شدہ ایڈیشن

مقالاتِ حدیث (تصحیح واضافہ شدہ ایڈیشن): مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات متنوع صفات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ عالم اسلام کےعلمی حلقے ان کے قلم کی روانی سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پیش نظر کتاب مولانا کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انھوں نے حدیث کا دفاع کرتے ہوئے لکھے جن میں حجیت حدیث، حجیت اخبار آحاد، کتابت حدیث، اصول محدثین اور ان کے اصول فقہاء سے مقارنہ جیسے علمی موضوعات شامل ہیں۔ حافظ شاہد محمود ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر علمی مواد کو یکجاکتابی شکل میں نہ صرف پیش کیا بلکہ مکمل تحقیق و تخریج بھی کر دی۔ پہلا مضمون امام بخاری رحمہ اللہ کے مسلک پر مشتمل ہے جس میں امام صاحب کے منہج و مسلک کا غائرانہ جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ دوسرا مضمون حدیث شریف کا مقام حجیت پر ہے جس میں حدیث نبوی کا مقام تشریع واحتجاج بیان فرمایا ہے۔ تیسرا مضمون "حدیث علمائے امت کی نظر میں" کے عنوان سے ہے جس میں قرآن و حدیث اور دیگر شواہد کے ساتھ علمائے امت کے نزدیک حدیث نبوی کا مقام و مرتبہ فرمایا ہے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث اورمدیر فاران کراچی، ابراہیم علیہ السلام کے کذبات ثلاثہ، عجمی سازش کا فسانہ جیسے متعدد مضامین شامل اشاعت ہیں۔ تقدیم:مولاناارشاد الحق اثری،ومولاناعبد اللہ ناصر رحمانی حفظہما اللہ (عین۔ م)۔

اسم الكتاب: مقالات الحديث


تأليف: محمّد إسماعيل السلفي

نبذة مختصرة: كتاب باللغة الأردية عبارة عن مجموع مقالات نفيسة في الدفاع عن السنة المطهرة لشيخ الحديث محمد إسماعيل السلفي - رحمه الله - جمعها الحافظ شاهد محمود (خريج الجامعة الإسلامية بالمدينة)، كحجية الحديث، وحجية أخبارالآحاد، وكتابة الحديث، وأصول المحديثن ومقارنتها مع أصول الفقهاء وغيرها من الردود القويّة ضد منكري السنة ومن والاهم. وقدّم للكتاب: المحقق إرشاد الحق الأثري، والحافظ عبد الله ناصر الرحماني - حفظهما الله -.

مقالاتِ حدیث - تصحیح واضافہ شدہ ایڈیشن

ڈاؤن لوڈ کریں

کتاب کے بارے میں