یونیورسٹی کینٹین میں

یونیورسٹی کینٹین میں : یہ کتاب عالم عرب کے ممتاز عالم دین، بہت سی کتب کے مصنف اورعظیم دانشور ڈاکٹرعبدالرحمٰن عریفی حفظہ اللہ کا علمی شاہکار ہے۔ ان کی اچھوتی اور منفرد تحریریں عرب دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ زیر نظر کتاب عربی زبان میں "صرخة في مطعم الجامعة"کے نام سے لاکھوں کی تعداد میں شائع ہو کر لوگوں کے ہاتھوں داد تحسین حاصل کر چکی ہے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ "یونیورسٹی کینٹین میں" اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کا موضوع اسلام کی عزت مآب بیٹیوں کے چہرے کے پردہ کی افادیت اور ان کے گوہر عصمت کی حفاظت ہے۔ کتاب قرآنی آیات، شرعی دلائل، عبرت انگیز اور نصیحت آموز واقعات سے مزیّن ہے۔ عصر حاضر کی نوجوان نسل کے لیے یہ ایک شاندار تحفہ ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے مسلم بیٹیاں اور بیٹے صراط مستقیم پر گامزن ہونے میں سہولت محسوس کریں گے۔ اسی راہ پر چلنے میں ہی امت کی عظمت گم گشتہ کی بازیابی ہو سکتی ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ حافظ قمر حسن نے کیا ہے جو بہت رواں اور سلیس ہے۔ پروف خوانی اور تخریج کے فرائض حافظ ندیم اور مولانا عبد الرحمن نے انجام دئے ہیں -(ع۔م)
یونیورسٹی کینٹین میں

ڈاؤن لوڈ کریں

کتاب کے بارے میں