Question

الرحمن اور الرحیم میں فرق

الرحمن اورالرحیم میں فرق کیا ہے ؟
Answer
Answer
الحمد للہ 
الرحمن اور الرحیم اللہ تعالی کے اسماء میں سے دو اسم ہیں جو کہ اللہ کی صفت رحمت پر دلالت کرتے ہیں ۔

الرحمن اللہ تعالی کی وسعت رحمت اور الرحیم اس رحمت کو مخلوق تک پہنچانے پر دلالت کرتا ہے ، تو الرحمن وسعت رحمت والا اور الرحیم پہنچانےوالا ۔

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے کہ :

( الرحمن وسعت رحمت والا ہے ؛ اس لۓ کہ عربی میں فعلان کا وزن وسعت اور امتلاء پر دلالت کرتا ہے جیسا کہ قول ہے ، رجل غضبان ، کہ جب اس میں غصہ بھر جاۓ تو اسے غصہ سے بھرا ہوا آدمی کہتے ہیں ۔

الرحیم : ایسا اسم ہے جو کہ فعل پر دلالت کرتا ہے ، کیونکہ یہ فعیل بمعنی فاعل ہے ، جو کہ فعل پر دلالت کرتا ہے ، تو الرحمن اور الرحیم میں جمع ہوگۓ ، اور الرحمن سے یہ اخذ ہوتا ہے کہ وہ وسعت رحمت والا ہے اور الرحیم سے یہ اخذ کیا جاتا ہے کہ وہ اس رحمت کو مخلوق تک پہنچانے والا ہے ۔

اور بعض نے یہ کہا ہے کہ الرحمن میں رحمت عامہ اور الرحیم میں رحمت خاصہ جو کہ مومنوں کے ساتھ خاص ہے ، لیکن جو ہم نے ذکر کیا ہے وہ ہی اولی ہے) انتہی ۔

دیکھیں شرح عقیدہ الواشطیۃ ( 1/ 22 )

واللہ تعالی اعلم .

الاسلام سوال وجواب