About the fatwa

Date :

Mon, Apr 13 2015
Question

ولی کے بغیر نکاح کرلیا اب خاوند تجدید نکاح سے انکار کرتا ہے

میں نے اسلام قبول کرنے کے دو ماہ بعد ایک مسلمان شخص سے شادی کرلی ، لیکن مجھے نکاح کی شروط کا علم نہیں تھا ، میں نے عدالت میں نکاح کیا اورمیرا کوئي ولی نہیں تھا ، توکیا یہ عقدنکاح صحیح ہے ، میرا خاوند تجدید نکاح نہیں کروانا چاہتا اب مجھے کیا کرنا چاہیے ؟

Answer
Answer

الحمدللہ

خاوند کوتجدید نکاح پرآمادہ کرنا ضروری ہے کہ ولی کی طرف سے نکاح کی اجازت ہو اورخاوند اسے قبول کرے ۔

آپ اپنے خاوند سے اجتناب کرنا برداشت کریں اوراس سے علیحدہ ہوجائیں جب تک کہ وہ تجدید نکاح نہیں کرتا ۔

اللہ تعالی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ، آپ مزيد تفصیل کے لیے سوال نمبر ( 2127 ) اور ( 6122 ) کے جوابات کا بھی مطالعہ کریں ۔

واللہ اعلم .

شیخ محمد صالح المنجد