نوجوانانِ اُمّت کے نام پیام سیرت

نوجوانانِ اُمّت کے نام پیام سیرت:
مطالعہ سیرت کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے تاہم موجودہ حالات میں اس کی ضرورت ہمیشہ سے زیادہ ہے، بالخصوص نوجوانانِ امت کو مطالعہ سیرت کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے، لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب پیامِ سیرت دلچسپ پیرائے میں پیش کیا جائے۔
پیش نظر کتاب کے فاضل مصنّف ڈاکٹر محمد عبد الرحمن عریفی حفظہ اللہ کا مقصود بھی یہی ہے کہ امّت کا نوجوان طبقہ خاص طور سے مطالعہ سیرت میں دلچسپی لے اور پیامِ سیرت کے سمجھنے کی کوشش کرے۔اس کے لئے انہوں نے جس اسلوبِ نگارش کا انتخاب کیا ہے وہ نہایت دلنشین اور موثر ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان قاری کی گہری دلچسپی کا باعث بنے گا۔ اس کتاب کا سلیس اردو ترجمہ دارالسلام ،لاہور کے فاضل رکن جناب ساجد الرحمن بہاولپوری حفظہ اللہ نے بڑی خوش اسلوبی سے کیا ہے، واقعات واحادیث مبارکہ کی تخریج کا کام بھی انہوں نے ہی انجام دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو گم کردہ راہ لوگوں کے لئے راہِ راست پر آنے کا سبب بنائے ۔ خصوصا نوجوان طبقہ کو محسنِ انسانیت اور غمخوار امّت نبی مکرّم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے آشنائی اور اسے اپنی زندگی میں عملا اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین