Question

کافر کا قرآن مجید چھونا

کیا کسی غیر مسلم کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ مکمل طہارت حاصل کیے اورقرآن مجید چھوۓ بغیر پڑھ لے ، جس طرح کہ مسلمان کرسکتا ہے ؟
Answer
Answer

الحمدللہ

قرآن مجید کو صرف طاہراور پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں ، اور اللہ سبحانہ وتعالی کا ارشاد ہے :

{ بیشک مشرک لوگ نجس ہیں } تو اس بنا پر کس بھی کافر چاہے ہو یھودی یا عیسائ اور یاپھر ھندو اور بدھ مت وغیرہ ہی کیوں نہ ہو کو قرآن مجید چھونے نہیں دینا چاہیے ۔

لیکن یہ جائز ہے کہ وہ ریڈیو یا پھر کیسٹ سے قرآن مجید سن لے اورجیسا کہ اس کے لیے یہ بھی جائز ہے کہ وہ قرآن مجید کا ترجمہ اور تفسیر پڑھ لے جو کہ مختلف زبانوں میں پاۓ جاتے ہیں ۔ .

الشیخ عبداللہ بن جبرین