Question

کیا قرآن کریم میں بغیرہونٹ ہلاۓ دیکھنے والے کو ثواب ہے ؟

بعض لوگ قرآن مجید کا بغیر ہونٹ ہلاۓ مطالعہ کرتے ہیں تو کیا اسے قرآت قرآن کا نام دیا جاۓ گا یا کہ الفاظ کی ادائیگی اورسناناضروری ہے تاکہ وہ قرآن کی تلاوت کے ثواب کے مستحق ہوں سکيں ؟ اور کیا مصحف میں دیکھنے سے ثواب ہوتا ہے ؟ ہمیں فتوی عنا‏ئت فرمائیں اللہ تعالی آپ کو جزاۓ خیر عطا فرماۓ ۔
Answer
Answer
الحمد للہ
قرآن مجید میں غوروفکر اور تدبرکرنے اوراس کے معانی سمجھنے کے لۓ دیکھنے میں کو‏ئ مانع اور حرج نہیں ، لیکن ایسا کام کرنے والا قاری نہیں کہلاۓ گا اور نہ ہی اسے قرآن پڑھنے کی وہ فضیلت حاصل ہوگي جوالفاظ کی ادائيگی سے حاصل ہوتی ہے اگرچہ اسے کو‏ئ بھی نہ سنے اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( قرآن پڑھا کرو کیونکہ وہ قرآن پڑھنے والوں کا سفارشی بن کر آۓ گا ) صحیح مسلم ۔

اور نبی صلی اللہ کی قرآن والوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو اس پر عمل کرتے ہيں جیسا کہ دوسری احادیث میں وارد ہے :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :

( جس نے قرآن کا ایک حرف پڑھا اس کو ایک نیکی ملتی ہے اور یہ نیکی دس نیکیوں کی مثل ہے ) ترمذی اور دارمی نے اسے صحیح سند سے روایت کیا ہے ۔

تو قاری اس وقت تصور کیا جاۓ گا جب الفاظ کی ادائيگی ہو ، اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

مجموع فتاوی ومقالات متنوعۃ للشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ ( م / 8 ص / 363 )