Question

مریض کا نظر بد لگانے والے کے متعلق خیال کرنے کا حکم

مریض پر پڑھنے کی وجہ سے مریض کا نظر لگانے والے کے متعلق خیال کرنا کہاں تک صحیح ہے؟ اور دم کرنے والے کا جن سے مطالبہ کرنا کہ وہ مریض کو نظر لگانے والے کے خیال دلائے؟
Answer
Answer

الحمدللہ

مریض کا پڑھنے کے دوران کے نظر بد لگانے کا خیال کرنا اور قاری کا اسکے متعلق اسے کہنا یہ شیطانی عمل ہے جو کہ جائز نہیں۔ کیونکہ یہ شیطانوں سےاستغاثہ اور مدد طلب کرنی ہے اور یہ جن ہی ہے جو کہ مریض کو اسے نظر لگانے والے کی صورت کا خیال دلاتا ہے۔

اور یہ عمل حرام ہے کیونکہ شیطانوں سے استغاثہ اور مدد طلب کرنا ہے۔ اور اس لئے بھی کہ لوگوں کے درمیان عدوات ودشمنی کا تاعث بنتا اور انکے درمیان خوف اور رعب کا سبب ہے تو اللہ تعالی کے اس قول کے تحت داخل ہوتا ہے۔

"اور بات یہ ہے کہ چند انسان بعض جنات سے پناہ طلب کیا کرتے تھے جس سے جنات اپنی سرکشی میں اور بڑھ گئے" الجن6

واللہ اعلم۔

اور اللہ تعالی ہی زیادہ علم والا ہے۔ .

مستقل فتوی اور تحقیق علمی کمیٹی۔