About the fatwa

Date :

Mon, Feb 02 2015
Question

کیا ولیمہ میں خاوند اوربیوی کا حاضر ہونا شرط ہے

کیا خاونداوربیوی کا شادی کی مبارکباد کےوقت موجود ہونا واجب ہے ؟

Answer
Answer

الحمدللہ

اگر تو مبارکباد سے مقصد عقد نکاح ہے تو پھر خاوند اورلڑکی کے والد کا حاضر ہونا شرط ہے اس لیے کہ عقد نکاح ایجاب و قبول کے بغیر ممکن نہیں اورایجاب لڑکی کے ولی کی جانب سے اورقبول خاوند کی جانب سے ہوتا ہے ۔

لیکن اگر مبارکباد سے مراد شادی اورولیمہ کی تقریب ہے تو پھر اس میں کوئي حرج نہیں کہ ان کی وجہ سے یہ تقریب کی جائے چاہے وہ موجود نہ بھی ہوں ۔ .

الشیخ عبدالکریم الخضیر