کونسی خلوت حرام ہے
کیا خلوت یہ ہے کہ کوئي مرد کسی گھر میں عورت سے خلوت کرے جوکہ لوگوں کی آنکھوں سے دور ہو ، یا مرد وعورت کی ہر خلوت چاہے وہ لوگوں کے سامنے ہی ہو کو خلوت کہا جاتا ہے ؟
Responder
الحمدللہ
شرعی طورپر حرام خلوت سے مراد یہ ہی نہیں کہ کوئي مرد کسی عورت سے لوگوں کی آنکھوں سے اوجل ہو کرکسی گھر میں خلوت کرے اوراس سے رازونیاز کی باتیں کرتا رہے ۔
بلکہ اس میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ دونوں کسی جگہ پر اکیلے ہوں اورایک دوسرے سرگوشیاں کرتے پھریں ، اوران دونوں کے مابین بات چیت کا دور چلے ، چاہے وہ لوگوں کے سامنے ہی ہوں اورلوگ ان کی بات نہ سن سکیں یہ بھی حرام خلوت میں شامل ہے ۔
چاہے یہ کام فضامیں ہویا زمین پر یا کسی گاڑی میں یا پھر مکان کی چھت وغیرہ پر ، یہ سب حرام ہے ، خلوت کو اس لیے حرام کیا گیا ہے کہ یہ زنا کا وسیلہ اورپیغام ہے ، تو جس میں بھی یہ معنی پایا جائے اور چاہے وہ وعدہ لینے اوربعد میں اسے کی تنفیذ ہو تو یہ بھی لوگوں سے دور حسی خلوت میں ہی شمار ہوگي ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .