Soru

عیسی بن مریم اور امام مہدی

امام مہدی اور مسیح علیہ السلام میں کیا فرق ہے ؟
Cevap
Cevap

الحمدللہ

امام مہدی منتظر کے متعلق نصوص سے یہ ثابت ہے کہ وہ آخری زمانے میں پائے جائیں گے اور وہ عدل کرنے والے امام اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد سے ہوں گے اور وہ معصوم نہیں جیسا کہ عیسی علیہ السلام ہیں جن کے متعلق تواتر کے ساتھ احادیث اور نصوص آئی ہیں کہ وہ آخری زمانے میں نزول فرمائیں گے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے مطابق فیصلے کریں گے ۔

تو ان دونوں کے درمیان فرق یہ ہے کہ مسیح علیہ السلام نبی ہیں اور امام مہدی عادل امام ہیں ۔

اور مسیح الدجال کی مزید تفصیل دیکھنے کے لۓ سوال نمبر 8806 کا مراجعہ کریں

واللہ اعلم .

الشیخ محمد صالح المنجد