مسلمانوں کے عقائد و افکار - مقالات الاسلامیین

علامہ ابوالحسن اشعریؒ (260۔330ھ) چوتھی صدی ہجری کی جلیل القدر شخصیت ہیں ۔اور تقریبا یکصد سے زائد کتب کے مصنف ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مسلمانوں کے عقاید وافکار‘‘ علامہ ابو الحسن اشعری رحمۃ اللہ علیہ کی مایہ ناز کتاب ’’مقالات الاسلا میین‘‘ کا ترجمہ ہے ۔جس میں علامہ ابو الحسن اشعریؒ نے چوتھی صدی ہجری کے اوائل کے ان تمام عقائد وافکار کو بغیر کسی تعصب کے بیان کردیا ہے جو صدیوں فکری وکلامی مناظروں کا محور بنے رہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے جہاں یہ معلوم ہوگاکہ مسلمانوں نے نفسیات،اخلاق اور مادہ وروح کے بارے میں کن کن علمی جواہر پاروں کی تخلیق کی ہے وہاں یہ حقیقت بھی نکھر کر سامنے آجائے گی کہ ماضی میں فکر ونظر کی کجی نے کن کن گمراہیوں کوجنم دیا ہے ۔اور ان گمراہیوں کےمقابلہ میں اسلام نے کس معجزانہ انداز سےاپنے وجود کو قائم اور برقرار رکھا ۔یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے جس کے ترجمے کا کام مولانا محمد حنیف ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے سر انجام دیا ہے۔(م۔ا)

اسم الكتاب: مقالات الإسلاميين واختلاف المصلين -


تأليف: أبو الحسن الأشعري


الناشر: موقع كتاب السنة


نبذة مختصرة: كتاب قيّم مترجم إلى اللغة الأردو، يحتوي على مجموعة مقالات خاصة بأفكار وأصول كثير من الفرق الإسلامية، ويشتمل على كثير من الردود على الشيعة، والخوارج، والمرجئة، والمعتزلة، ويبين فيه المؤلف مزاعم المبطلين المكذبين، كما يوضح فيه مذهب أهل الحق وطريقهم، رادًّا ذلك كله إلى الكتاب والسنة. ويفيد الكتاب في معرفة الديانات والتمييز بينها من معرفة المذاهب والمقالات.

مسلمانوں کے عقائد و افکار - مقالات الاسلامیین

ڈاؤن لوڈ کریں

کتاب کے بارے میں