فتوا کے بارے میں

تاریخ :

Wed, Apr 29 2015
سوال

پانچ ماہ کےلیے اپنے خاوند سے دور سفرپر جانا چاہتی ہے

کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ پانچ ماہ یا اس سے بھی زيادہ اپنے خاوند سے دورسفر پر جاسکے ؟

جواب
جواب

الحمدللہ

جب خاوند اوربیوی دونوں اس پر راضی ہوں تو اس میں کوئي حرج نہیں لیکن اگرخاوند اوربیوی کا آپس میں ایک دوسرے سے دوررہنے کی بنا پر کوئي شرعی محذور اورممانعت ہوتو پھر جائز نہیں مثلا:

دونوں میں سے کسی ایک کا حرام کام میں پڑنا ، یا پھر اولاد کی تربیت کا ضياع وغیرہ تو اس صورت میں ان دونوں کا ایک دوسرے سے دور رہنا جائزنہيں ، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( نہ توخود نقصان اٹھاؤ اورنہ ہی کسی دوسرے کونقصان پہنچاؤ ) ۔

واللہ اعلم.

شیخ محمد صالح المنجد