فتوا کے بارے میں

تاریخ :

Fri, May 22 2015
سوال

اللہ تعالی کے اسم " السید " کا معنی

اللہ تعالی کے اسم " السید " کا معنی کیا ہے ؟
جواب
جواب
الحمد للہ 
اللہ السید : یعنی اللہ تبارک وتعالی مخلوق کا مالک ہے اور سب اس کے بندے ہیں ۔

اور مطلق طور پر سب اللہ تعالی کے محتاج ہیں اور مخلوق اس سے غنی اوربے پرواہ نہیں ہوسکتی ، اگر اللہ تعالی انہیں عدم سے وجود نہ دیتا تو ان کا کوئ وجود نہی ہوسکتا تھا ، اوراللہ تعالی نے مخلوق کووجود دینے کے بعد انہیں بقاء نہ دی ہوتی توان کے لۓ کوئ کسی قسم کی بقاء نہیں تھی ، اوراگراللہ تبارک وتعالی انہیں پیش آنے والے حادثات میں ان کی مدد نہ فرماتاتو اللہ تعالی کے علاوہ ان کے لۓ کوئ مدد گار نہ تھا ، تو اللہ تبارک کا مخلوق پر یہ حق ہے کہ وہ اسے السید کہہ کر پکاریں اس کے علاوہ کوئ اورسید نہیں ہے ۔ .

دیکھیں : کتاب شرح اسماء اللہ تعالی الحسنی 
تالیف : ڈاکٹر حصۃ الصغیر