فتوا کے بارے میں

تاریخ :

Fri, May 22 2015
سوال

اسماۓ حسنی کومعین ترتیب سے پڑھنے کا حکم ۔

مجھے کچھ لوگوں نے یہ کہا ہے کہ اگر آپ یہ یہ معین تعداد میں کئ ایک بار پڑھيں گے تو آپ کو اتنا اجروثواب حاصل ہوگا ، اوراگر اسماۓ حسنی کو معین ترتیب میں پڑھوگے تو اتنا ثواب حاصل کروگے ، میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ کوئ نصیحت فرمائیں ؟
جواب
جواب

الحمد للہ :

شیخ عبد اللہ بن قعود نے اس کےمتعلق مندرجہ ذیل جواب دیا ہے :

ایسا کرنا جائز نہیں ہے اوراگر وہ یہ ایسا عقیدہ رکھتاہے تو یہ بدعت ہو گی ۔ ا ھ ۔

اورجوکو‎ئ ذکربھی کسی عدد معین یا معین جگہ پریا اس کی کیفیت معین کرلی جاۓ اوریہ تعیین شریعت سے ثابت نہ ہو تو یہ بدعت شمار ہوگی ، اوررہا یہ مسئلہ کہ اسماۓ حسنی کے ساتھ تعبد اورعبادت کرنے کا تو ان کے ساتھ دعا مانگی جاۓ گی جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی نے ارشاد فرمایا ہے :

{ اوراللہ تعالی کے لۓ اچھے اچھے نام ہیں ان کے ساتھ اسے پکارو } توصرف معین تعداد اور معین کیفیت میں انہیں پڑھنا یہ مشروع عبادت نہیں ۔

واللہ تعالی اعلم

الشیخ محمد صالح المنجد