فتوا کے بارے میں

تاریخ :

Wed, Oct 29 2014
سوال

مندرجہ ذیل حدیث کا درجہ کیا ہے ؟ (اسلام میں سیاحت نہیں ) ۔

مندرجہ ذیل حدیث کا درجہ کیا ہے ؟ (اسلام میں سیاحت نہیں ) ۔
جواب
جواب
الحمد للہ مصنف عبدالرزاق میں عن لیث عن طاؤس سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( اسلام میں نہ توسیاحت اور نہ ہی علیحدگی اور نہ ہی رہبانیت ہے ) ۔ علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے ضعیف الجامع ( 6287 ) میں اس حدیث کوضعیف قرار دیا ہے ۔ لیکن وہ حدیث صحیح ہے جسے امام ابوداود رحمہ اللہ تعالی نے ابوامامۃ رضی اللہ تعالی عنہ سے بیان فرمایا ہے کہ : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( میری امت کی سیروسیاحت جھاد ہے ) ۔ علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 2093 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے ۔ اوراللہ تعالی کے فرمان ( مسلمات مومنات قانتات تائبات عابدات سائحات ثیبات وابکارا ) التحریم ( 5 )میں سا‏ئحات کا معنی روزہ رکھنے والیاں ہے کیونکہ سائحات روزہ اورجھاد کے معنی میں شریعت میں استعمال ہوا ہے ۔ توآیت کا ترجمہ کچھ اس طرح ہوگا : ( اسلام اور ایمان لانے والیاں ، اللہ تعالی کے حضور جھکنےوالیاں ، توبہ کرنے والیاں ، عبادت بجا لانے والیاں ، روزے رکھنے والیاں ، بیوہ اور کنواریاں ) التحریم ( 5 ) ۔ واللہ تعالی اعلم . الشیخ محمد صالح المنجد