فتوا کے بارے میں

تاریخ :

Sun, Feb 22 2015
سوال

اگربیوی اسلام قبول کرنے سے انکار کردے تو کیا اسے طلاق دینی ضروری ہے

اگر بیوی اسلام قبول کرنے سے انکار کردے توکیا اسے طلاق دینی واجب ہے ؟

جواب
جواب
الحمد للہ
اگر تو آپ کی بیوی اہل کتاب ( یعنی یھودیہ یا نصرانیہ ) ہے توآپ پر اسے طلاق دینا واجب نہیں ، بلکہ آپ اسے بدستور اپنی بیوی بنا کر رکھ سکتے ہیں ایسا کرنا مباح اورجائز ہے ۔

لیکن اگر وہ کسی اوردین پر ہو یا پھر بے دین ہو تو صرف آپ کے قبول اسلام سے ہی آپ دونوں کے مابین علیحدگي ہوجائے گی ، کیونکہ مسلمان شخص کے لیے مشرکہ عورت سے نکاح کرنا جائز نہیں ، اگر وہ ایسا کرتا ہے تو وہ نکاح نہیں بلکہ زنا شمار ہوگا ۔

واللہ اعلم .

الشیخ سعد الحمید