تحب رجلا في سرّها وتدعو أن تتزوجه
کیا یہ غلط ہے کہ کوئي لڑکی کسی شخص سے اپنے دل میں محبت رکھے اوراللہ تعالی سے دعا کرتی رہے کہ اس سے شادی ہوجاۓ ؟
Answer
الحمد للہ
جب یہ محبت اسے اللہ تعالی کی محبت سے غافل نہ کرے اوراس میں کوئي حرام کام شامل نہ ہو مثلا اس سے بات چیت اورملاقات وغیرہ جوکہ حرام ہیں توپھر ان شاء اللہ اس محبت جوکہ صرف اس نے اپنے دل میں ہی رکھی ہے اس میں کوئي حرج نہيں ۔
اوراس میں بھی کوئي حرج نہيں کہ وہ اللہ تعالی کےسے یہ دعا کرتی رہے کہ وہ اس کے نصیب میں کردے لیکن شرط یہ ہے کہ جب وہ شخص مسلمان اور اس کے اعمال بھی صحیح ہوں وہ اسلام کا التزام کرتا ہو اوراسے اللہ تعالی کا ڈر اورخوف ہو ۔
واللہ اعلم .
الشیخ محمد صالح المنجد