فتوا کے بارے میں

تاریخ :

Sat, Apr 11 2015
سوال

والد كى بيوى كى بيٹى سے شادى كرنا

ايك شخص نے ايك عورت سے شادى كى اور شادى كے وقت اس عورت كى ايك بيٹى تھى، اور اللہ تعالى نے ان دونوں كو اولاد سے نوازا تو كيا اس شخص كے كسى دوسرى بيوى سے پيدا شدہ بيٹے كو اس عورت كى بيٹى سے شادى كرنے كى اجازت ہے ؟

جواب
جواب

الحمد للہ:

اس ميں كوئى حرج نہيں، كيونكہ اس لڑكے اور لڑكى كا رشتہ كے اعتبار سے آپس ميں كوئى تعلق نہيں، وہ لڑكى اس كے ليے اور لڑكا اس لڑكى كے ليے اجنبى ہے.

چنانچہ آدمى كے ليے اپنے باپ كى بيوى كى كسى ايسى بيٹى سے دو كسى دوسرے آدمى سے پيدا شدہ ہو شادى كرنا جائز ہے.

كيونكہ اللہ تعالى نے جب محرم عورتوں كا نكاح ميں ذكر كيا تو فرمايا:

اور تمہارے ليے اس كے علاوہ ( باقى عورتيں ) حلال كر دى گئى ہيں النساء ( 24 ).

ديكھيں: المنتقى من فتاوى الفوزان ( 5 / 258 )