fatwa 소개

:attribute은(는) 유효한 날짜가 아닙니다. :

2015-05-22
문제

کیا کافر کی نظر بد لگ سکتی ہے

کیا کافر کے لۓ یہ ممکن ہے کہ وہ دوسروں کو نظر بد لگا سکے ؟
대답
대답

الحمدللہ

جی ہاں کافر کی نظر لگ سکتی ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ :

فرمان باری تعالی ہے :

" اور قریب ہے کہ کافر اپنی تیز نگاہوں سے آپ کو پھسلا نہ دیں جب کبھی قرآن سنتے ہیں۔۔۔" القلم /51

سدی کا کہنا ہے کہ تجھے اپنی آنکھوں سے تکلیف پہنچاتے ہیں – تفسیر البغوی :

اور ایسے ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کے عموم سے دلالت ہوتی ہے (العین حق) کہ نظر لگنا حق ہے اسے بخاری نے (5740) اور مسلم نے (2187) روایت کیا ہے ۔

واللہ اعلم .

شیخ محمد صالح المنجد