fatwa 소개

:attribute은(는) 유효한 날짜가 아닙니다. :

2015-05-22
문제

جنہیں اسلام کے متعلق کچھ بھی معلومات نہیں پہنچیں

ان کا کیا ہو گا جنہیں اسلام کی کوئی بھی معلومات نہیں پہنچیں ؟ اور ان کا کیا حکم ہے ؟
대답
대답

الحمد للہ :

شیخ عبدالرحمن البراک نے اس سوال کا مندرجہ ذیل جواب دیا :

جن لوگوں کو اسلام کی دعوت بالکل نہیں پہنچی یا پھر انہیں اسلام کی دعوت صحیح طور پر نہیں ملی قیامت کے دن ان کا امتحان ہو گا تو اس میں اطاعت کرے گا وہ جنت میں اور جو نافرمانی کرے گا وہ جہنم میں داخل ہو گا ۔ کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

( ہم اس وقت تک کسی کو عذاب نہیں دیتے جب تک کہ رسول نہ مبعوث کر دیں ) انتہی

واللہ اعلم  .

الشیخ محمد صالح المنجد