Question

ایسا شخص ہے جو کوئی بھی اس کے پاس جائے اسے مخفی اور خاص امور کی خبریں دیتا ہے ۔

ایک دجال یہ گمان کرتا ہے کہ وہ علم غیب جانتا ہے اور وہ یہ کام جن لوگوں کو جن چمٹیں ہوں ان پر پڑھ کر کرتا ہے اور انہیں لکھے ہوئے اوراق کی دھونی لینے کو کہتا ہے اور انہیں پہننے کے لئے تعویذ دیتا ہے اور اگر شرابی آدمی اس کے پاس علاج کے لئے آئے تو اسے یہ بتلاتا ہے کہ اس نے کل شراب نوشی کی ہے اور باقی فلاں جگہ پر رکھی ہے تو میں تیرا علاج اس وقت تک نہیں کروں گا جب تک تو شراب نوشی ترک نھیں کرے گا تو وہ اس کا اعتراف کرتا ہے آپ ہمیں اس معاملہ میں فتوی دیں ۔ اور کیا ہم اس کے ساتھ کھائیں اور اسے سلام کریں اور اس کے پیچھے نماز پڑھیں کیونکہ بعض اوقات وہ نماز بھی پڑھاتا ہے اور ہم نے اسے نصیحت بھی کی ہے لیکن وہ اسے قبول نہیں کرتا اور وہ یہ کہتا ہے کہ میں حق پرہوں ۔۔۔۔۔ ہمیں فتوی دیں اللہ آپ کو جزائے خیر دے ؟
Answer
Answer

الحمدللہ

 یہ شخص بلا شک کاہنوں میں سے ہے جو کہ شیطانوں کو استعمال کرتے ہیں اور ان اشیاء کے ساتھ ان کا تقرب حاصل کرتے ہیں جو کہ شیطانوں کو محبوب ہوتی ہیں حتی کہ وہ بعض ان امور پر اطلاع پاتے ہیں جو کہ غائب ہیں اور یہ کام جنوں کے لئے ذبح کرنا اور ان کے ناموں کے ساتھ پکا کر اور حرام اشیاء اور نجاست وغیرہ کھا کر اللہ کی نافرمانی اور جنوں کی اطاعت کرتے ہیں۔

اوریہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ یہ شرک اور کفر ہے تو اس بنا پر ان سے توبہ کروانی چاہئے اگر توبہ نہ کریں تو قتل کیا جائے گا اور ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی ۔

واللہ اعلم ۔ .

دیکھیں کتاب : اللولو المکین من فتاوی ابن جبرین ص 20 ۔