قرآنی تعویذ پہن کربیت الخلاء میں جانا
میری بیوی کے پاس قرآنی آیات پر مشتمل تعویذ ہے کیاوہ اسے پہن کر بیت الخلاء میں داخل ہو سکتی ہے ؟
Answer
الحمد للہ
کسی بھی ایسی چیز کو جس میں قرآنی آیات ہوں بیت الخلاء میں لے جانا جائز نہيں کیونکہ اس میں اللہ تعالی کے کلام کی توھین ہے ، لھذا آپ کی بیوی کے لۓ یہ جائز نہیں کہ وہ اسے لے کر بیت الخلاء میں جاۓ بلکہ جانے سے پہلے اتار لینا چاہیے ۔

ہماری نصیحت ہے کہ کسی مرد عورت اوربچے کی گردن وغیرہ میں کوئ ایسی چیز نہیں پہننی چاہيے جس میں قرآنی آیات ہوں اور نہ ہی تعویذات پہننے صحیح ہیں اگرچہ بیت الخلاء میں نہ بھی جايا جاۓ کیونکہ یہ پہننے جائز نہیں ۔
واللہ تعالی اعلم .
الشیخ محمد صالح المنجد