توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد گیارہ

امام بخاریؒ - رحمه الله -  کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں. سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری رحمہ اللہ نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب رياض الجنة میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کتاب اللہ کے بعد سب سے بہتر کتاب صحیح بخاری ہے. صحیح بخاری کی اسی قدر ومنزلت کی بنا پر بے شمار اہل علم اور ائمہ حدیث نے مختلف انداز میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی - رحمه الله -  کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔ زیر نظر کتاب "توفیق الباری شرح صحیح بخاری"پروفیسرڈاکٹر عبدالکبیر محسن حفظہ اللہ کی 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل عظیم الشان تالیف ہے جسے انہوں نے اپنے والد گرامی مولانا عبد الحلیم (شیح الحدیث جامعہ محمدیہ اوکاڑہ) کے ہدایت کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ مؤلف نے اس میں فتح الباری ، ارشاد الساری ، فیض الباری ، شرح تراجم شاہ ولی اللہ سے استفادہ کرتے ہوئے ان مذکورہ کتب کے تمام اہم مباحث کا خلاصہ اپنے تصنیف میں پیش کردیا ہے یہ کتاب طالبان علوم ِنبوت کےلیے بیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔ توفیق الباری کی جلد اول مکتبہ قدوسیہ او ر باقی گیارہ جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور نے شائع کی ہیں.اللہ تعالی فاضل مؤلف کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے۔ (آمین)(م۔ا)

توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد گیارہ

বই সম্পর্কে

লেখক :

عبد الكبير محسن

প্রকাশক :

www.kitabosunnat.com