Soalan

زیادتی ایمان کے اسباب کیا ہیں

ایمان کی زیادتی کا سبب کیا ہے ؟
Jawapan
Jawapan

 

الحمدللہ

زیادتی کے کئ اسباب ہیں :

پہلا سبب : اللہ تعالی کے اسماء وصفات کی معرفت ، بلا شک انسان کو اللہ تعالی کے اسماء وصفات کی معرفت جتنی زیادہ ہو گی اتنا ہی اس کا ایمان زیادہ ہو گا اسی لۓ آپ اہل علم کو جنہیں اللہ تعالی کے اسماء و صفات کا علم دوسروں سے زیادہ ہوتا ہے انہیں ایمان میں دوسروں سے قوی الایمان پائیں گے ۔

دوسرا سبب : اللہ تعالی کی کونی اور شرعی نشانیوں میں غور وفکر تو انسان جتنا زیادہ جہان کے اندر مخلوقات میں غور وفکر کرے گا اتنا ہی اس کا ایمان زیادہ ہو گا ۔

فرمان باری تعالی ہے :

< اور یقین والوں کے لۓ تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں اور خود تمہاری ذات میں بھی تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو > الذاریات / 20 – 21

اور اس کے دلائل میں بہت سی آیات ہیں جو کہ اس جہان میں انسان کے تدبر اور غور و فکر کرنے کی بناء پر اس کا ایمان زیادہ ہوتا ہے ۔

تیسرا سبب : کثرت اطاعت : کیونکہ انسان جتنی اطاعت زیادہ کرے گا اس کا اتنا ہی ایمان بھی زیادہ ہو گا چاہے یہ اطاعت قولی ہو یا فعلی تو اللہ کا ذکر ایمان کی کیفیت اور کمیت کو بھی زیادہ کرتا ہے نماز روزہ اور حج بھی ایمان کی کیفیت اور کمیت کو زیادہ کرتا ہے ۔ .

مجموع فتاوی ورسائل : فضیلۃ الشیخ بن عثیمین جلد 1 / صفحہ 49