قاموس الفاظ القرآن الکریم - عربی - اردو

مختصر بیان: قرآن مجید ایک کامل دستورِ حیات اور انسانیت کو جینے کا ڈھنگ سکھاتا ہے، قرآن صرف انہی کے لئے منہج و دستور بن سکتا ہے جو اس کے معانی ومطالب کو سمجھ سکیں اس کے معانی سے واقفیت صرفی ونحوی اعتبار سے قرآن کے جاننے پر موقوف ہے لغت عرب کے قواعد کو جانے بغیر اگر کوئی قرآن کی سمجھنے کی کوشش کرے گا تو بجائے ہدایت کے گمراہی اور کجروی کا شکار ہوسکتا ہے۔ ایسی لغزشوں سے بچانے کیلئے علمائے عجم نے بھی قرآن کے ترجمہ وتفسیر اور اعراب سے متعلق متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ زیز نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسے ‘‘جامعہ ام القریٰ ’’ مکہ مکرّمہ کے انجمن تدریس کے رکن ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی ؒ نے انگریزی داں طبقہ کے لئے عربی سے انگلش میں تصنیف فرمائی اور افادہ عام کیلئے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق فاضل جامعہ ریاض نے اسکا اردوترجمہ کیا ہے۔ مذکورہ مقصد کو پورا کرنے کیلئے اس کتا ب میں قرآن مجید کے کلمات والفاظ کی صرفی تصریف اور نحوی ترکیب کے ساتھ لغوی معنی کو بیان کیا گیا ہے۔ انگریزی نسخہ میں جو انگلش حوالے تھے ترجمہ میں ان کو حذف کردیا گیا ہے۔صرفی ابواب کو ناموں سے واضح کیا گیا ہے۔ جبکہ سورتوں اور آیتوں کی نشاندہی نمبروں سے کی گئی ہے۔ ترجمہ سلیس اور عام فہم بنانے کی حتی المقدور سعی کی گئی ہے۔ انگریزی متن کے بعض مختلف فیہ مقامات پر ترجمہ میں توضیحی نوٹ بھی لکھا گیا ہے۔ قرآن کریم کو سمجھنے کیلئے ہرسطح کے طالب علموں کے لئے نہایت کارآمد ‘‘قاموس’’ ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے قرآن فہمی کا ذریعہ بنائے اور شرف قبولیت سے نوازے۔آمین!

اسم الكتاب: قاموس ألفاظ القرآن الكريم  -عربي - أردو


تأليف: عبد الله عباس الندوي


نبذة مختصرة: هذا قاموس لألفاظ القرآن الكريم، وضع على الترتيب الجذري، فيه شرح للكلمات الواردة في القرآن الكريم من حيث معناها وسياقها في الآيات، وإشارات ترمز إلى وضع كل كلمة من ناحية الاشتقاق وموقعها من الرفع والنصب والجر، كما يوجد فيه بعض التفاصيل من دون تطويل عن الأنبياء السابقين الذين ورد ذكرهم فيه والأماكن التي أشار إليها القرآن العظيم. وأصل هذا القاموس كان عربي - إنجليزي، ولكن نظرًا لأهميته وتعميم الفائدة منه قام بترجمته من الإنجليزية إلى الأردية البروفيسور عبد الرزاق حفظه الله.